آسٹریلیا کے ساحل پر پھنسی 200 پائلٹ وہیل مچھلیاں مر گئیں

September 24, 2022

کینبرا (نیوز ڈیسک) آسٹریلیا کے ساحل پر پھنسی 200 پائلٹ وہیل مچھلیاں مر گئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ زندہ بچ جانے والی 35 مچھلیوں کو ریسکیو کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ تسمانیا کے ساحل پرخوراک کی تلاش میں آنے والا وھیل کا غول ساحل پر پھنس گیا تھا۔ماہرین کی جانب سے پھنسی ہوئی مچھلیوں کوبچانے کے لئے بھرپور کوششیں کی گئیںمگر دوسومچھلیاںمرگئیںتاہم باقی 35مچھلیوںکو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔