شعیب اختر نے 90 کی دہائی میں کراچی میں گزارے دنوں کی تصویر شیئر کردی

September 24, 2022

فوٹو: فائل

سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے 90 کی دہائی میں کراچی میں گزارے اپنے دنوں کی یادیں اور تصاویر شیئر کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 22 سال قبل کراچی کے ساحل پر بنی اپنی ایک یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے ان گزرے دنوں کی یادیں بھی شیئر کی ہیں۔

شعیب اختر نے تصویر میں فیشن کی مناسبت سے اپنے پیغام میں تحریر کیا کہ ’کراچی میں وہ ہائی ویسٹڈ دن۔‘

انہوں نے مزید تحریر کیا کہ بلاشبہ 90 کی دہائی کے وہ دن کئی وجوہات کی بنا پر بہت ہی مزے کے تھے، جنہیں بیان نہیں کرسکتا۔‘

سابق فاسٹ بولر کی تصویر کو ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے، جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔