کےالیکٹرک نے سوئی سدرن کو ماہانہ بلوں کی ادائیگی روک دی، ترجمان سوئی سدرن

September 24, 2022

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ کےالیکٹرک نے سوئی سدرن کو ماہانہ بلوں کی ادائیگی روک دی، عدم ادائیگیوں کا حجم 200 ارب روپے کے قریب پہنچ گیا۔

سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ کےالیکٹرک کی ادائیگیوں میں دیوالیہ پن کے باوجود گیس بند نہیں کی ہے، مالی طور پر سوئی سدرن کی کچھ حدود ہیں۔

ترجمان سوئی سدرن نے کہا کہ ایل این جی درآمدی ایندھن ہے، عدم ادائیگی کے سبب درآمد رک سکتی ہے۔