بھارت: کینسر اسپتال میں رات گئے پارٹی، شور شرابے کی ویڈیو وائرل

September 25, 2022

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

بھارت کے شہر ممبئی میں کینسر اسپتال کے ٹیرس پر مبینہ طور پر رات گئے پارٹی کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شہری نے ہفتے کی رات 12 بجے کے بعد اسپتال کے ٹیرس پر لائٹس اور لاؤڈ اسپیکر پر گانے بجتے دیکھ کر اس کی ویڈیو ممبئی پولیس کو سوشل میڈیا پر بھیجی۔

بھارتی میڈیا نے بتایا ہے کہ ویڈیو کے ساتھ شہری نے ممبئی پولیس سے سوال پوچھا کہ کیا قانونی طور پر اس کی اجازت ہے، کینسر کے مریضوں کے اسپتال میں ایسا ہونا عجیب ہے۔

ممبئی پولیس نے شہری کی شکایت پر سوشل میڈیا پر ایکشن لیتے ہوئے اسے جواب لکھا ہے کہ ہم اسے مین کنٹرول روم کو فارورڈ کر رہے ہیں۔