پاکستانی معیشت کو بھگوڑے کی نہیں، فوری انتخابات کی ضرورت ہے، فیاض چوہان

September 25, 2022

ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان کا اسحاق ڈار کی وطن واپسی سے متعلق کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت کو بھگوڑے کی نہیں، فوری انتخابات کی ضرورت ہے۔

اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اسحاق ڈار اپنی نا کام پالیسیوں سے پہلے ہی ملک کو دیوالیہ کرنے والے تھے۔

فیاض چوہان نے کہا کہ فوری انتخابات کے بعد عمران خان کی واپسی سے ہی معیشت بحال ہو سکتی ہے۔