• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار وزیراعظم کے ساتھ ہی پاکستان روانہ ہوں گے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار کی لندن سے وطن واپسی کب ہوگی، اس سے متعلق پارٹی قیادت نے فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ہی پاکستان روانہ ہوں گے، نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان دو دن کی طویل مشاورت کے بعد فیصلہ ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار منگل کو بطور وزیر خزانہ حلف اٹھائیں گے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے مشورہ دیا کہ پاکستان جانا ہی ہے تو شہباز شریف کے ساتھ جائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بدھ کو اسحاق ڈار کا پاکستان روانگی کا ٹکٹ کنفرم تھا، نواز شریف کی ہدایت و مشورے پر اسحاق ڈار نے ساتھ جانے کا فیصلہ کیا۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات سلیمان شہباز کی رہائش گاہ پر ہوئی جہاں اسحاق ڈار بھی میٹنگ میں شریک ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف پیر کو وطن واپسی کے لیے روانہ ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید