بھارت میں طالبات کی نازیبا ویڈیوز کا معاملہ، ملزم بھارتی فوجی نکلا

September 26, 2022

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست پنجاب کی چندی گڑھ یونیورسٹی کی طالبات کی نازیبا ویڈیوز بناکر وائرل کرنے والا ملزم بھارتی فوج کا اہلکار نکلا، پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چندی گڑھ یونیورسٹی میں طالبات کی نازیبا ویڈیوز بنانے کا معاملہ سنگین ہوتا جا رہا ہے اور تفتیش کے دوران نئے نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں۔