شنزو ایبے کی آخری رسومات، ایک ہزار غیر ملکی شخصیات شریک ہوں گی

September 26, 2022

ٹوکیو(عرفان صدیقی ) جاپان کے سابق مقتول وزیر اعظم شنزو آبے کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے چار ہزار ملکی اور ایک ہزار غیر ملکی اعلیٰ شخصیات شریک ہونگی جن میں امریکہ کی نائب صدر کمالہ حارث جبکہ بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی ، کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو سمیت برطانیہ ، فرانس ، جنوبی کوریا کے سرکاری مندوب سمیت پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر بھی سابق وزیر اعظم کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے پہنچ گئے ہیں جبکہ روس نے جاپان کی جانب سے یوکرائن جنگ کے باعث لگائی جانے والی پابندیوں کے سبب اپنا مندوب بھیجنے سے احتجاجی طور پر انکار کردیا ہے دوسری جانب جاپان کے اہم سرکاری و تجارتی و سیاسی شخصیات آخری رسومات میں شرکت کریں گی ، دوسری جانب جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا تین دنوں میں بیس سے زیادہ عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں کریں گے ، جبکہ جاپان میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے جاپان کے مقتول سابق وزیر اعظم کی سرکاری سطحپر ہونے والی آخری رسومات پر پونے دو آرب ین کے اخراجات پر تنقید کا سلسلہ بھی جاری ہے۔