کراچی: نشئی نے اپنی ہی موٹر سائیکل جلا دی

September 26, 2022

فائل فوٹو

کراچی میں جمشید روڈ پر موٹر سائیکل سوار شخص نے اپنی موٹر سائیکل کو آگ لگا دی۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار نشے میں لگ رہا تھا جسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق واقعہ کے وقت موٹر سائیکل سوار کے ساتھ ایک خاتون بھی تھی۔

پولیس نے موٹرسائیکل سوار کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا جبکہ موٹر سائیکل میں لگی آگ کو جائے وقوع پر موجود لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ہی بجھا دیا۔