فریال تالپور نااہلی کیس، جواب کیلئے 1 ماہ کی مہلت

September 26, 2022

فائل فوٹو

الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کی رہنمافریال تالپور کو نااہلی سے متعلق درخواست میں جواب اور دلائل دینے کے لیے ان کے وکیل کو ایک ماہ کا وقت دے دیا۔

الیکشن کمیشن پاکستان میں پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپورکی نااہلی سے متعلق درخواست پر ممبر نثار درانی کی سربراہی میں سماعت ہوئی۔

فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور کہا کہ مجھے نوٹس تاخیر سے ملا ہے اگلی تاریخ دی جائے۔

فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ میں دلائل دوں گا، مزید وقت نہیں مانگوں گا۔

الیکشن کمیشن نے فریال تالپور نااہلی کیس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔