ٹھٹہ کے علاقے پیر جو گوٹھ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی بجلی کے تاروں سے ٹکرا گئی۔ پولیس کے مطابق حادثے میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد دھان کی کٹائی کے بعد واپس اپنے گاؤں جا رہے تھے۔
دریں اثنا ریسکیو ادارے نے بتایا کہ ٹریکٹر ٹرالی حادثے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔