آسٹریلوی شہری کا بادشاہ چارلس اور ملکہ کیملا پارکر کا بیٹا ہونے کا دعویٰ

September 26, 2022

فائل فوٹو

طویل عرصے تک بادشاہت کے منتظر بادشاہ چارلس سوم، تخت نشین ہونے کے ساتھ ہی تنازعات کا شکار بن رہے ہیں۔

کبھی ان کے رویے کے باعث ان پر تنقید کی جارہی ہے تو کبھی ماضی میں اسامہ بن لادن سے عطیہ وصول کرنے کے معاملے پر سوال اُٹھائے جا رہے ہیں۔

اب ایک 56 سالہ آسٹریلوی شہری نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ وہ بادشاہ چارلس سوم اور ملکہ کنسورٹ کیملا پارکر کے خفیہ بیٹا ہے۔

سیمن ڈورینٹ ڈے نامی آسٹریلوی شہری نے ڈی این اے ٹیسٹ کا مطالبہ کیا ہے تاکہ دنیا پر اس کی سچائی ثابت ہوسکے اور بادشاہ چارلس کی وراثت سے اسے حصّہ مل سکے۔

ڈورینٹ ڈے کے مطابق اس کی نانی نے بستر مرگ پر اس حقیقت سے پردہ اٹھایا کہ وہ بادشاہ چارلس سوم اور ملکہ کنسورٹ کیملا پارکر کی خفیہ اولاد ہے۔

ڈورینٹ ڈے کے مطابق ان کے بچوں میں آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی مشابہت ملتی ہے۔

دوسری جانب بادشاہ چارلس نے اس معاملے پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔