ایکسل لندن میں پاکستان پراپرٹی شو 2022 کا انعقاد، ہزاروں افراد کی شرکت

September 27, 2022

لندن (سعید نیازی) پاکستان میں اپنا گھر بنانے یا ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ لگانے والوں کی سہولت کے لیے ایکسکل لندن میں پاکستان پراپرٹی شو2022ء کا انعقاد کیا گیا۔ پراپرٹی شو کا اہتمام الائنس ایڈورٹائزنگ اینڈ مارکیٹنگ اور اسٹار مارکیٹنگ پاکستان نے کیا تھا۔ دو روزہ پرپراٹی شو میں ہزاروں پاکستانیوں نے شرکت کرکے پلاٹ و گھر کی خریداری کی اور پاکستان کے سیاحتی مقامات پر بسنے والے پانچ اسٹار ہوٹلز میں سرمایہ لگانے کے حوالے سے معلومات بھی حاصل کیں۔ پراپرٹی شو کے پہلے روز افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ہائی کمیشن میں ٹریڈ منسٹر شفیق شہزاد نے کہا کہ اس وقت ایسے ایونٹس کے انعقاد کی ہمیں ضرورت ہے۔ ریئل اسٹیٹ اور تعمیرات کا شعبہ ایسا ہے جو ہمیشہ سے پاکستان میں بڑا فعال رہا ہے اور پاکستان کی معیشت میں اس کا کردار بڑا مثبت ہے۔ شفیق شہزاد نے کہا کہ ہماری معیشت کو جتنے بھی چیلنجز درپیش ہیں اس کے باوجود یہ ایک ایسا شعبہ ہے جو ہمیشہ ترقی کرتا نظر آتا ہے، انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں تقریباً16لاکھ پاکستانی آباد ہیں اور ان کا زرمبادلہ بھجوانے میں اہم کردار ہے، گزشتہ دو برس میں انہوں نے ریکارڈ زرمبادلہ وطن عزیز بھجوایا ہے، انہوں نے کہا کہ جو لوگ پاکستان میں سرمایہ لگانا چاہتے ہیں وہ اطمینان سے اپنا سرمایہ لگائیں کیونکہ اس میں نقصان کا اندیشہ بہت کم ہے، انہوں نے کہا کہ اس شو میں پاکستان کے تمام بڑے ڈیولپرز شامل ہوئے ہیں، انہوں نے شو میں شریک تعمیراتی کمپنیوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے منصوبے وعدوں کے مطابق مکمل کریں تاکہ ہمارے لیے ان کے پراجیکٹس کو پروموٹ کرنا آسان ہو، کیونکہ یہاں آباد پاکستانی بڑی محنت سے پیسہ کماتے ہیں۔ الائنس مارکیٹنگ کے ڈائریکٹر فہیم فاروقی نے کہا کہ یہ ہمارا لندن میں تیسرا شو ہے، کوویڈ کے سبب وقفہ آیا، انہوں نے کہا کہ اس پراپرٹی شو کا مقصد یورپ اور امریکہ میں رہنے والے پاکستانیوں اور پاکستانی بلڈرز کے درمیان پل تعمیر کرنا ہوتا ہے، کیونکہ پاکستانی بلڈرز کے حوالے سے اوورسیز پاکستانیوں میں بہت غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں لیکن جب پاکستان کے بڑے اور تصدیق شدہ بلڈرز خود آکر اوورسیز پاکستانیوں کے خدشات کا جواب دیتے ہیں تو بہت سی غلط فہمیوں کا ازالہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پراپرٹی شو میں40سے زائد بلڈرز موجود ہیں، انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ پاکستان کے سیاسی اور موسمی حالات کے سبب کئی مشکلات درپیش رہیں لیکن اس کے باوجود رسپانس زبردست تھا، گزشتہ پراپرٹی شوز کے نتیجہ میں کئی بلین پائونڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاری کی گئی تھی، اس مرتبہ اس میں نمایاں اضافہ کی توقع ہے۔ گزشتہ پراپرٹی شو کی کامیابی کو دیکھ کر کئی بلڈرز نے تو یہاں مستقل دفاتر کھول لیے ہیں جس سے یہاں پر لوگوں کو ملازمتیں بھی ملی ہیں۔ پراپرٹی شو کے انعقاد میں تعاون کرنے والے اسٹار مارکیٹنگ کے ایم ڈی اخلاق احمد نے کہا کہ شو میں پاکستان کے تمام شہروں کے ڈیولپرز موجود ہیں۔ کراچی سے خیبر تک بلکہ کالام میں جو بڑے منصوبے بن رہے ہیں ان کی نمائندگی یہاں موجود ہے اور اس میں تمام طرح کی پراپرٹیز ہیں اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ تمام تعمیراتی ادارے تصدیق شدہ ہیں، ان کے پاس تمام قانونی دستاویز مکمل ہیں، ان کی زمین اپنی ہے، یہ وہ لوگ ہیں جو منصوبے مکمل کرکے لوگوں کے حوالے کرتے رہے ہیں، اخلاق احمد نے کہا کہ اسٹار مارکیٹنگ ان کے ساتھ کام ہی نہیں کرتی جن کے پاس اجازت نامے نہ ہوں یا مکمل قانونی دستاویزات نہ ہوں۔ نمائش کے دوسرے دن افتتاحی تقریب میں فیتہ کاٹنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسلام آباد کے مصروف تعمیراتی منصوبے گلبرگ گرین کے سیکرٹری شجاعت اللہ قریشی نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت پراپرٹی کی قیمتیں کم ہونے کے سبب اوورسیز پاکستانیوں کیلئے اپنے وطن میں سرمایہ لگانے کا بہترین موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اووسیز پاکستانیوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ پاکستان میں سرمایہ لگائیں، اس سے نہ صرف انہیں بلکہ پاکستان کو بھی فائدہ ہوگا، اس وقت پاکستان کچھ مشکل حالات سے گزر رہا ہے لیکن اللہ کی مدد سے وہ جلد اس صورت حال سے نکل آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایسے ایونٹس کا انعقاد کرنا قابل تحسین ہے۔ پراپرٹی شو میں شریک مختلف تعمیراتی اداروں کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کا رسپانس زبردست رہا جنہوں نے مختلف رہائشی و کمرشل منصوبوں میں نہ صرف خریداری کی بلکہ اپنے ذہن میں موجود سوالات بھی کیے جس کے بعد اب وہ اعتماد کے ساتھ سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔ براڈ وے سٹی گوادر کے سی ای او نوید احمد نے کہا کہ ہماری سوسائٹی شہر کے وسط میں ہے جوکہ11منظور شدہ ہائوسنگ سوسائٹیز میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا یقین ہے کہ پاکستان کی ترقی میں گوادر کا کردار نمایاں ہوگا۔ اسٹار مارکیٹنگ کے محمد عامر اعجاز نے کہا کہ اس قسم کے ایونٹس باقاعدگی کے ساتھ ہونے چاہئیں اور اسٹار مارکیٹنگ نے ہمیشہ ایسے منصوبے پیش کیے ہیں جوکہ قابل اعتماد ہوں، تاکہ اوورسیز پاکستانیوں کا سرمایہ محفوظ رہے۔ کراچی کے سمندر کے سامنے تعمیر ہونے والے منصوبے ایچ ایم آر وارٹر فرنٹ کے حوالے سے تفصیل بتاتے ہوئے محمد سعد نے کہا کہ لوگوں نے اس منصوبے میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔ قاضی انوسٹمنٹ کے ثاقب چوہدری نے کہا کہ ہم نے اسمارٹ سٹی کے مختلف منصوبوں کو پیش کیا ہے اور لوگوں کا ردعمل زبردست رہا۔ اوورسیز کمیونٹی کے ساتھ مل کر بڑا مزہ آیا۔ انہوں نے اتنے شاندار شو کے انعقاد پر الائنس ایڈورٹائزنگ کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ڈیل اینڈ ڈیلز کے زوہیب اکرم نے کہا کہ یہاں پر ان کا مقصد یہ تھا کہ اوورسیز کلائنٹس کے سوالات کا جواب دیا جاسکے۔ نکزن (Nikzn) ریئل اسٹیٹ اینڈ ڈویلپمنٹ حسیب نے کہا کہ ہم اپنے اوورسیز انوسٹرز کے ساتھ فیس ٹو فیس ملاقات کرنے کے لیے آئے ہیں۔ حبیب رفیق لمیٹڈ کے مسٹر شہزاد نے کہا کہ ہمارے دو پراجیکٹس کیپٹل اسمارٹ سسٹم سٹی اور لاہور اسمارٹ سٹی ہیں۔ ہمارے پہلے ہی برطانیہ و یورپ میں50ہزار کے قریب صارفین ہیں۔ ہمارے منصوبوں میں پلاٹ لینے والے اگر اپنے پلاٹ فروخت کرنا چاہتے ہیں تو وہ بھی ہم سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ ہمارا کیپٹل اسمارٹ سٹی کا70فیصد سے زائد حصہ مکمل ہوچکا ہے اور اب ہم فینز کو صارفین کے حوالے کررہے ہیں اور ہم وقت سے پہلے لاہور اسمارٹ سٹی بھی ڈلیور کریں گے۔ ایونیو مارکیٹنگ کے اطہر عباس نے کہا کہ لوگوں کی بڑی تعداد پاکستان کے منصوبوں میں گہری دلچسپی اور یہاں پر پورے پاکستان کے پراجیکٹس موجود ہیں اور ہم یہاں پر لوگوں کو ان پراجیکٹس کی انفارمیشن دیتے ہیں جن پر لوگ اعتماد کرتے ہیں۔ محسن خان نے بتایا کہ وہ اسلام آباد میں لگژری پراجیکٹس کو فروخت کرنے کے لیے یہاں موجود ہیں جس میں اپارٹمنٹ اور ہوٹل بھی شامل ہیں جن کی تکمیل آئندہ دو برس تک ہوجائے گی، اور ہمارا منصوبہ ایک تہائی پہلے ہی فروخت ہوچکا ہے۔ ویسٹا ورلڈ کی سی ای او وجاہت ذیشان خان نے کہا کہ ہم کالام میں پہلا5اسٹار بنا رہے ہیں جس میں صارفین سرمایہ لگاکر کرایہ حاصل کرسکتے ہیں جوکہ عام مارکیٹنگ کی نسبت کافی زائد ہوگا اور جوکہ عام مارکیٹ کی نسبت کافی زائد ہوگا اور جو بھی سرمایہ لگائے گا وہ خود بھی14راتیں بغیر پیسے دیے گزار سکے گا اور اس میں سوئس انٹر نیشنل کی تمام سہولتیں مہیا ہوں گی۔ اس کے علاوہ سروس اپارٹمنٹ بھی فروخت کے لیے موجود ہیں۔