سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 1450 روپے کی کمی

September 27, 2022

فوٹو: فائل

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار 450 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 41 ہزار 850 روپے ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ ایک ہزار 243 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 21 ہزار 614 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 3 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 637 ڈالر فی اونس ہے۔