سندھ میں رعایتی نرخوں پر آٹے کے فراہمی

September 27, 2022

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے صوبے بھر میں آٹے کے رعایتی اسٹالز سے عوام کو آٹا فراہم کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ بھر میں 700 پوائنٹس پر رعایتی نرخوں پر آٹا آج سے دستیاب ہے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عوام 65 روپے فی کلو آٹا خرید سکتے ہیں، آٹا 5 کلو اور 10 کلو کے تھیلے میں دستیاب ہے۔