سندھ میں 65 روپے فی کلو آٹا فراہم کرنے کی حکومتی اسکیم ناکامی کا شکار

September 28, 2022

کراچی(رپورٹ/رفیق بشیر)سندھ میں 65 روپے فی کلو آٹا فراہم کرنے کی حکومتی اسکیم ناکامی کا شکار ہوگئی،شہر میں کہیں بھی 65 روپے کلو آٹا ستیاب نہیں ہے،تاہم اب بھی چکی آٹا 120 روپے کلو میں خرید رہے ہیں،جبکہ محکمہ خوراک نے ایک ارب روپے سے زیادہ کی زرتلافی دے کر عوام کو سستا آٹا فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی ،تاہم محکمہ خوراک نے سستے آٹے کی مہم بنا کر حکومت اور عوام کو بھی بیوقوف بنا دیا،حکومت کو مزید بد نامی کا سامنا کرنا پڑا ہے،صارفین کا کہنا ہے لوگ مارکیٹوں میں 65 روپے کلو والا آٹا تلاش کررہے ہیں لیکن عوام کو آٹا نہیں مل رہا،دھاڑی دار مزدور جو ایک کلو آٹا خریدتا ہے،وہ بھی سستے آٹے کی تلاش میں ہے،دریں اثناء صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے سندھ بھر میں آٹے کے رعایتی اسٹالز سے عوام کو آٹا فراہم کرنے کا آغاز کردیا ہے ،سندھ بھر میں 700 پوائنٹس پر رعایتی نرخوں پر آٹاآج سے دستیاب ہے، عوام 65 روپے فی کلو گرام پر آٹا خرید سکتے ہیں، آٹا 5 کلو اور 10 کلو گرام کے تھیلے میں دستیاب ہے۔