گوجرانوالہ کے شبیر چیمہ سوئٹزرلینڈ میں چوتھی مرتبہ رکن پارلیمنٹ منتخب

September 29, 2022

بیلاخ ( جنگ نیوز )پاکستان کے شہر گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے محمد شبیر چیمہ سوئٹزرلینڈ میں چوتھی مر تبہ رکن پارلیمنٹ منتخب ہو گئے ،انہوں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔ محمد شبیر چیمہ سوئس شہر بیلاخ کی پارلیمنٹ میں واحد ایشیائی رکن ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ کے نواحی علاقے بین کے چیمہ سے تعلق رکھنے والے شبیر چیمہ واحد ایشیائی باشندے ہیں جنہیں سوئٹز رلینڈ کی پارلیمنٹ میں بطور رکن شمولیت کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔