رنبیر کپور کتنے برس کے ہوگئے؟

September 29, 2022

بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے اپنی 40ویں سالگرہ گزشتہ روز منائی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے اداکار رنبیر کپور نے اپنی 40 ویں سالگرہ کی تقریب کا اہتمام اپنی رہائش گاہ میں ہی رکھا ۔

اداکارنبیرکپور اور عالیہبھٹ کی شادی کے بعد یہ رنبیر کی پہلی سالگرہ ہے۔ جس کی پارٹی میں ان کی والدہ نیتو کپور، فلمساز کرن جوہر، آیان مکھرجی، آدتیہ رائے کپور،سمیت دیگر شوبز شخصیات نے شرکت کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سالگرہ کے موقع پر رنبیرکپور اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ خوش دیکھائی دیئے۔

اداکارہ عالیہ بھٹ نےرنبیر کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے ان کی ان دیکھی تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

سالگرہ کے موقع پر رنبیر کی والدہ نیتو کپور نے بیٹے کے نام ایک جذباتی پوسٹ تحریرکی۔ جس میں لکھا کہ ’یہ سال آپ کے لیے کافی اہم رہا ہے، جس میں تم نے بہت سے سنگ میل عبور کیے۔ ان سب میں تمارے والد کو بہت یاد کیا وہ یقینا خوش ہوتے اور خوشی کے ساز بجاتے۔ سالگرہ مبارک ہو ‘۔

واضح رہے کہ اداکاررنبیر کی ذاتی زندگی میں اس سال بہت سی تبدیلیاں آئیں۔ بالی ووڈ اسٹاررنبیر کپوراور اداکارہ عالیہ بھٹ اپنے پہلے بچے کی آمد متوقع ہے، جس پر دونوں بے حد خوش ہیں۔