ادارے عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں، فواد چوہدری

September 29, 2022

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ادارے عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں، وہ کسی کےحق میں فیصلہ دیں یا خلاف، عوامی رائے میں کوئی حیثیت ہی نہیں رہ گئی۔

ٹوئٹر پر دیے گئے اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز کا جرم اربوں روپے کے ایون فیلڈ کے محلات ہیں، اس جرم میں ان کا کردار کسی شک و شبہ سے بالاتر ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ بہرحال پاکستان کی تاریخ کا ایک اور تاریک دن ہے۔