یوکرین کے چار مقبوضہ علاقوں کا روس سے الحاق کا فیصلہ

September 29, 2022

یوکرین کے چار مقبوضہ علاقوں کا روس سے الحاق کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے کریملن کا کہنا ہے کہ روسی صدر پیوٹن یوکرینی علاقوں کے الحاق کی تقریب کی میزبانی کریں گے۔

کریملن کے مطابق یوکرین کے 18 فیصد مقبوضہ حصے کی روس میں شمولیت کی تقریب کل ہوگی۔

روسی صدر یوکرینی مقبوضہ علاقوں کے روس کا حصہ بننے کا اعلان کریں گے۔ صدر پیوٹن چاروں مقبوضہ یوکرینی علاقوں کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

کریملن کے مطابق یوکرینی علاقوں ڈونیٹسک، لوہانسک، خیرسون اور زاپورژیا میں گزشتہ ہفتے ریفرنڈم ہوا تھا۔

خبرایجنسی کے مطابق ریفرنڈم میں روس سے الحاق کے حق میں ووٹ دیے گئے۔ چاروں علاقوں میں ریفرنڈم روسی حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں نے کروایا تھا۔