کامیڈین کی جانوروں کی چال کی نقل اتارنے کی ویڈیو وائرل

September 30, 2022

معروف کامیڈین اور سوشل میڈیا اسٹار ڈینیئل لابیل کی جانب سے جانوروں کی چال پر مزاحیہ ویڈیو بنائی گئی ہے۔

ڈینیئل کا شمار ان کامیڈینز میں ہوتا ہے جو مختصر دورانیے کی کامیڈی ویڈیوز بناکر لوگوں کو ہنسنے پر مجبور کردیتے ہیں۔

ڈینیئل کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ مختلف اقسام کے جانوروں اور پرندوں کی چلنے کی نقل اتار رہے ہیں اور یہ ویڈیو لوگوں کی ہنسی کی وجہ بھی بن رہی ہے۔

ڈینیئل نے اس ویڈیو میں بطخ، پینگوئن ، گھوڑے، چیتے اور ہرن کی چال کی نقل اتاری۔

مذکورہ ویڈیو پر دیکھنے والوں نے بھی خوب تبصرے کیے اور ڈینیئل کے ٹیلنٹ کو ہمیشہ کی طرح سراہا۔