• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سزا مکمل کرنے کے باوجود 12 سال قید رہنے والے امین حسین کی درخواست پر سماعت

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پشاور ہائیکورٹ نے کراچی سینٹرل جیل میں سزا مکمل کرنے کے باوجود 12 سال قید رہنے والے امین حسین کی خیبر پختونخوا منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت کی ہے۔

عدالت عالیہ پشاور نے آئندہ سماعت پر ڈی پی او کرم اور ایس پی انویسٹی گیشن کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔

عدالت نے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کرم کو بھی ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم دیا، چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

حکم نامے کے ذریعے پشاور ہائیکورٹ نے محکمہ داخلہ سے 3 دن میں رپورٹ طلب کرلی اور کہا کہ رپورٹ ریکارڈ میں موجود نہیں، محکمہ داخلہ دوبارہ جمع کرائے۔

حکم نامے کے مطابق ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کرم 30 اپریل کے عدالتی حکم کے مطابق جواب جمع کرائیں، جواب ایک ہفتے میں جمع کرایا جائے، ناکامی کی صورت میں قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔

وکیل درخواست گزار کے مطابق امین حسین کا تعلق کرم سے ہے، وہ 2014ء سے کراچی سینٹرل جیل میں قید تھا، وہ اپنی 3 ماہ قید کی سزا مکمل کرچکا ہے، اس کے باوجود کراچی جیل میں رہا۔

قومی خبریں سے مزید