پشاور کے اسلامیہ کالج میں خاتون لیکچرار سے بدتمیزی اور ہراساں کرنے کے واقعے میں ملوث 3 طلبہ کو 2 ہفتے کےلیے معطل کردیا گیا۔
اسلامیہ کالج پشاور کی انتظامیہ نے واقعے میں ملوث طلباء کی معطلی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسپلنری کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق واقعے میں 3 طلبا ملوث ہیں، کمیٹی کے حتمی فیصلے تک ان کے یونیورسٹی میں داخلے پر پابندی ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق متعلقہ کمیٹی مقررہ وقت میں کارروائی مکمل کرے۔
ٹیچنگ اسٹاف ایسوسی ایشن نے ڈسپلنری کمیٹی کے حتمی فیصلے تک ہڑتال ملتوی کردی اور اعلان کیا کہ 8 جون تک تمام تعلیمی سرگرمیاں بحال رہیں گی۔