آڈیو لیکس پر جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے صدر اور وزیراعظم کو مراسلہ ارسال

October 01, 2022

لاہور(نمائندہ جنگ) آڈیو لیکس کے معاملہ پر جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے جوڈیشل ایکٹوازم پینل نے صدر پاکستان،وزیراعظم اور کابینہ کو مراسلہ بھیج دیا، سربراہ اظہر صدیق نے متن میں کہا ہے کہ آڈیو لیکس کے بعد پاکستان کی سلامتی پہ بڑے سوالیہ نشان اٹھ گئے ہیں،جس طرح سائبر سکیورٹی نے معاملات درہم برہم کیے اس طرح یہ مزید خرابیاں بھی پیدا کرسکتا ہے، آڈیو لیکس کے عمل کے پیچھے چھپے تمام چہرے سامنے آنے چاہئیں ۔