صلاح الدین احمد واٹر بورڈ کےچیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات

October 01, 2022

کراچی(اسٹاف رپوررٹر)حکومت سندھ نے گریڈ 19کےپاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے افسر سیدصلاح الدین احمد کو کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈکا مینجنگ ڈائریکٹر/چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات کیا ہے اس پوزیشن پران کی یہ مدت چار سال کیلئے ہوگی جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وہ ایس اوپی11 کے لئے ورلڈ بنک سے مذاکرات یا پھر مناسب فرد کی تعیناتی تک پروجیکٹ ڈائریکٹر کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی کا اضافی چارج بھی اپنے پاس رکھیں گے حکومت سندھ نے واٹر بورڈ میں دوسری اہم تعیناتی اسداللہ خان کی بحثیت چیف آپریٹنگ آفیسر کی ہے ان کی یہ پوسٹ تین سال کے لئے ہوگی واضح رہے سندھ کابینہ پہلے ہی 11 ستمبر کو اپنے اجلاس میں مذکورہ ناموں کی منظوری د ے چکی تھی۔