سلمان خان کی فلموں کا اہم شخص چل بسا

October 01, 2022

فائل فوٹو

بالی ووڈسُپر اسٹار سلمان خان کی جگہ سین عکس بند کرانے والے ساگر پانڈے 50 سال کی عمر میں چل بسے۔

سلمان خان نے اس حوالے سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ساگر پانڈے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اس کا شکریہ ادا کیا۔

سلمان خان نے اپنی پوسٹکے ساتھ لکھا کہ ’میرے ساتھ رہنے پر دل سے شکریہ ادا کررہا ہوں‘۔

اداکار نے اپنی پوسٹمیں ساگر پانڈے کو اپنا بھائی بھی لکھا۔


سلمان خان کی پوسٹ پر مداحوں نے بھی کمنٹ سیکشن میں دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کےباڈی ڈبل (اداکار کا بطور اسٹنٹ کردار ادا کرنے والا) ساگر پانڈے کی موت ممبئی میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوئی جس وقت وہ جِم میں ایکسرسائز کر رہے تھے۔