سلمان خان کے باڈی ڈبل (اداکار کا بطور اسٹنٹ کردار ادا کرنے والا) پرویز قاضی نے بالی ووڈ سپر اسٹار کے ساتھ فلم رادھے (یور موسٹ وانٹڈ بھائی) کے سیٹ پر لی گئی ایک تصویر شیئر کی ہے۔
اس تصویر میں دونوں نے ایک جیسے ہی لباس (گرے ٹی شرٹ کے ساتھ ایک بلو چیک والی شرٹ) زیب تن کر رکھی ہے۔
پرویز قاضی نے ٹوئٹر پر اس تصویر کے لیے جو کیپشن لکھا ہے وہ یہ ہے۔ بھائی جان، سلمان خان کے ساتھ سیٹ پر۔ رادھے یور موسٹ وانٹڈ بھائی۔ رادھے۔ باڈی ڈبل۔
انھوں نے یہی تصویر اپنے انسٹاگرام پر بھی شیئر کی ہے، جسے ان کے پرستاروں نے بہت پسند کیا ہے۔ ایک پرستار نے تحریر کیا، آپ دونوں حیرت انگیز لگ رہے ہیں۔ ایک اور نے کہا دو ہیرے اکٹھے۔ تیسرے نے لکھا کہ بھائی کے ساتھ کیا لگ رہے ہو۔ ماشا اللّٰہ۔