چین کا 73 واں قومی دن آج منایا جا رہا ہے

October 01, 2022

فوٹو: سوشل میڈیا

دنیا کی ابھرتی ہوئی طاقت چین کا 73 واں قومی دن آج منایا جا رہا ہے، یکم اکتوبر 1949 کو چین پیپلز ریپبلک آف چائنا کے قیام کا اعلان کیا گیا تھا، چین میں یہ دن روایتی جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں چینی سفارتخانے نے کہا کہ مصیبت کے وقت سچا دوست ہی دوست کے کام آتا ہے،چینی حکومت، فوج اور دیگر سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کررہے ہیں۔

چینی سفارتخانے نے کہا کہ چینی ریڈکراس، کمپنیاں اور عوام پاکستان کی اعانت میں پیش پیش ہیں،چین کے ہر شعبہ زندگی سے وابستہ افراد پاکستان کی مدد کے لیےحصہ لے رہے ہیں۔

چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں چین پوری طرح سے پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، چین نے سیلاب زدگان کےلیے 90.2 ملین ڈالر امداد دی ہے۔

سفارتخانے نے کہا کہ چینی حکومت نے400 ملین اور چینی فوج نے 100 ملین امداد فراہم کی ہے، چینی عوام نے 125 ملین اورسفارتخانےنے 17 ملین امداد دی ہے ، چینی ریڈ کراس سوسائٹی نے 201 ملین یو آن امداد دی۔