وزیر اعظم شہباز شریف نے انوکی کے ساتھ ماضی کی تصویر شیئر کردی

October 01, 2022

فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف نے جاپان کے عالمی شہرت یافتہ ریسلر انوکی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹٹوئٹر پر وزیراعظم نے لکھا کہ ریسلر انوکی سے 10 سال قبل لاہور کے ایک اسٹیڈیم میں یادگار ملاقات ہوئی۔

وزیراعظم نے مزید لکھا کہ انوکی نے اپنی ریسلنگ میں مہارت سے ایک پوری نسل پر جادو طاری کردیا تھا۔

شہباز شریف نے انوکی کے اہلخانہ اور جاپان کی عوام سے اظہار تعزیت کیا اور انوکی کے ہمراہ اپنی ماضی کی تصویر بھی شیئر کی۔