سونے کی فی تولہ قیمت میں آج ایک ہزار روپے کا اضافہ

October 01, 2022

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 46 ہزار 500 روپے ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 857 روپے اضافے سے ایک لاکھ 25 ہزار 600 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 4 ڈالر کمی سے 1661 ڈالر فی اونس ہے۔