اسلام آباد (اسرار خان) پاکستان کی بڑی آئل ریفائنریوں نے جمعرات کو طویل عرصے سے زیر التوا اپ گریڈیشن معاہدوں پر دستخط کر دیے، جس کے بعد تقریباً 6 ارب ڈالر کے سرمایہ کاری پروگرام کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد ملک کے فرسودہ ریفائننگ شعبے کو جدید بنانا، زیادہ صاف ستھرا یورو 5 معیار کا ایندھن تیار کرنا اور توانائی کے تحفظ کو مضبوط بنانا ہے۔ اٹک ریفائنری لمیٹڈ، نیشنل ریفائنری لمیٹڈ، سینرجیکو پاکستان لمیٹڈ اور پاکستان ریفائنری لمیٹڈ نے ان معاہدوں پر دستخط کر دیے ہیں، جبکہ پاکستان کی سب سے بڑی ریفائنری پارکو سے بھی جلد معاہدے پر دستخط متوقع ہیں۔