سائفر میں ردوبدل، قومی مفادات سے کھیلا گیا، قانون کا سامنا کرنا پڑے گا، وزیر اعظم

October 04, 2022

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قومی اداروں کیخلاف عمران خان کی مہم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ سفارتی سائفر میں ردوبدل کرکے قومی سلامتی سے کھیلا گیا، قانون کا سامنا تو کرنا ہوگا، سازشی اب اداروں میں انتشار پھیلانے کی سازش کر رہا ہے، مقبول ہونے کا مطلب قانون سے بالاتر ہونا کیسے ہوگیا؟

پاکستان کے قومی مفادات سے کھیلنے والوں کو قانون کو جواب دینا پڑیگا۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سےجاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے قومی اداروں کے خلاف عمران خان کی مہم کی شدید مذمت کی ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے چور اب اداروں کو بدنام کرکے اپنے جرم کی سزا سے بچنا چاہتے ہیں۔