شاہ زمان روڈ پر شوہر نے بیوی کو گولی مار دی

October 04, 2022

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) شاہ زمان روڈ پر شوہر نے ماموں کے گھر میں اپنی بیوی کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ۔ پولیس کے مطابق سٹیلائٹ ٹائون کا رہائشی شہاب خان اپنی بیوی کے ہمراہ اتوار کی شب اپنے ماموں کے گھر شاہ زمان روڈ پر آیا ہوا تھا جہاں میاں بیوی میں تلخ کلامی ہوئی۔ جس پر شوہرنے بیوی پر فائرنگ کی اور فرار ہو گیا۔ فائرنگ سے خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پرپہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔