رنویر اور دیپیکا کو اولاد کی خوشی کب ملے گی؟

October 04, 2022

فائل فوٹو

بالی ووڈ انڈسٹری کی مشہور اداکار جوڑی رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کو مشہور نجومی نے روشن مستقبل کی نوید سنادی ہے۔

کچھ دنوں پہلےبھارتی میڈیا پر رنویر اور دیپیکا کی علیحدگی کی خبریں اس وقت گردش کرنا شروع ہوئیں، جب ایک سوشل میڈیا صارف نے یہ دعویٰ کیا کہ اداکار جوڑی کے درمیان تعلقات خراب ہیں۔

جس کے بعد رنویر سنگھ نے ایک تقریب کے دوران دیپیکا پڈوکون سے اختلافات یا علیحدگی سے متعلق بھارتی میڈیا پر زیرِ گردش تمام خبروں کی تردید کردی تھی۔

اب ایک مشہور نجومیپنڈت جگناتھ گروجی نے اس معاملے پرمستند علمِ نجومی کی روشنی میں تجزیہ کیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ’ ایسیکچھ خبریں جو سن کر آپ حیران رہ جائیں، رنویرسنگھ اوردیپیکا پڈوکونکی علیحدگی سے متعلق سامنے آنے والی خبر بھی ایسی ہی خبروں میں سے ایک تھی‘۔

اُنہوں نے کہا کہ’یہاں میں آپ کو بتاتا چلوں کہ یہ افواہ بالکل بے بنیاد ہے، اس کے درمیان علیحدگی نہیں ہوگی بلکہ ان کا مستقبل کافی روشن نظر آرہا ہے‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ’اس جوڑی کا آپس میں رشتہ بہت مضبوط ہے، دونوں میں ایک دوسرے کے لیے افہام و تفہیم اور ہمدردی کا احساس موجود ہے اور اسی وجہ سے ان کے ارد گرد کا ماحول کافی مثبت اور خوشگوار رہتا ہے‘۔

نجومی نے یہ پیشگوئی کی ہے کہ’رنویر اور دیپیکا کافی عرصے سے بچوں کے بارے میں بھی منصوبہ بندی کررہے ہیں، لیکن اس جوڑے کو اولاد کی خوشی ملنے میں ابھی کچھ وقت مزید لگے گا، ممکنہ طور پر آپ کو اس جوڑے کی طرف سے 2024ء میں ایسی خوشخبری سننے کو مل سکتی ہے‘۔

اُنہوں نے مشہور اداکار جوڑی کے بارے میں یہ بھی کہا کہ’رنویر اور دیپیکا دونوں اپنے آپ کو کام میں مصروف رکھنا زیادہ پسند کرتے ہیں اور ایک دوسرے کی ذاتی زندگی میں زیادہ مداخلت نہ کرنے پر یقین رکھتے ہیں اور ان دونوں کی اسی خوبی کی وجہ سے ان کا شمار کامیاب شادی شدہ جوڑوں میں ہوتا ہے‘۔