کنگنا رناوت اور راکھی ساونت 2024ء کے عام انتخابات میں حصّہ لیں گی؟

October 04, 2022

فائل فوٹو

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت اور راکھی ساونت کے 2024ء کے عام انتخابات میں حصّہ لینے کے بارے میں بھارتی میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔

حال ہی میں بی جے پی کی ممبر اور اداکار ہیما مالنی سے کنگنا رناوت کے ممکنہ طور پرانتخابات میں حصّہ لینے کے بارے میں ہونے والی قیاس آرائیوں کی حقیقت جاننے کے لیے ایک رپورٹر نے سوال کیا۔

ہیمامالنی نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ’بہت اچھی بات ہے، آپ کو ماتھورا میں صرف فلم اسٹار ہی چاہئیں کسی اور تو آپ لوگ یہاں دیکھنا ہی نہیں چاہتے‘۔


اُنہوں نے مزید کہا کہ’ ابھی کنگنا رناوت اور اس کے بعد راکھی ساونت بھی سیاستدان بننے والی ہیں‘۔

ہیمامالنی کے میڈیا کو دیے گئے اس بیان پر راکھی ساونت نے بہت دلچسپ ردعمل دیا ہے جوکہ سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہورہا ہے۔

اُنہوں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ’آج میں بہت خوش ہوں کیونکہ یہ ایک راز تھا کہ میں اس بار 2022ء کا الیکشن لڑنے والی ہوں جس کے بارے میں مودی جی اور امیت جی اعلان کرنے والے تھے لیکن میری خوش قسمتی ہے کہ میرے دل کی ڈریم گرل، میری پیاری، بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ہیمامالنی نے یہ اعلان کردیا کہ میں الیکشن لڑنے والی ہوں‘۔

اُنہوں نے اس ویڈیو کے آخر میں کہا کہ’برائے مہربانی، میرا ساتھ دیں اور ہیما مالنی جی کا بارے میں بات کرنے کے لیے شکریہ‘۔