چپ تعزیہ جلوس، گرین لائن بس سروس آج بند رہے گی

October 05, 2022

فائل فوٹو

کراچی میں چپ تعزیہ کے مذہبی جلوس کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کی وجہ سے گرین لائن بس سروس آج بند رہے گی۔

ترجمان بی آر ٹی ایس کے مطابق بی آر ٹی ایس اورنج لائن بس سروس معمول کے شیڈول کے مطابق آپریشنل رہے گی۔

گرین لائن بس سروس کا آپریشن 6 اکتوبر کو معمول کے مطابق دوبارہ شروع کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سندھ بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کے ضلع جنوبی اور شرقی میں 8 اور 12 ربیع الاوّل کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

اس کے علاوہ ضلع وسطی میں 11 اور 12 ربیع الاوّل کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، ضلع غربی میں 12 ربیع الاوّل کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔