مریم نواز کو پاسپورٹ واپس مل گیا

October 05, 2022

لاہور (نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے بعدمسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کو اپناپاسپورٹ واپس مل گیا، انہوں نے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کے کمرے میں پہنچ کر رجسٹر پر دستخط کرکے پاسپورٹ وصول کیا، بعد ازاں وہ میڈیا سے گفتگو کیے بغیر ہی عدالت سے روانہ ہوگئیں۔