آصف زرداری اسپتال میں زیر علاج دبئی سے آنیوالی ڈاکٹروں کی ٹیم نے معائنہ کیا

October 05, 2022

کراچی(این این آئی)سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا دبئی سے آنے والی ڈاکٹروں کی3رکنی ٹیم نے معائنہ کیا اور ان کی بیرونِ ملک منتقلی کے امکان کو فی الوقت مسترد کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق زرداری کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں غیر ملکی ڈاکٹروں نے ان کی صحت کا معائنہ کیا اور فیصلہ کیا کہ آصف زرداری کا علاج بیماری کی تشخیص کے بعد درست سمت میں جاری ہے اور فی الحال انہیں بیرون ملک علاج کی ضرورت نہیں ہے ۔ دبئی سے آنے والی ڈاکٹرز کی3رکنی ٹیم کے معائنے کے موقع پر آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود تھیں، غیر ملکی ڈاکٹروں نے سابق صدر کے کچھ ٹیسٹ کیے ہیں ان کی طبیعت تاحال ناساز ہے ۔ دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ آصف علی زرداری کو علاج کے لیے دبئی منتقل کرنے کی بھی تیاری کی جارہی ہے۔ ڈاکٹرز نے آصف زرداری کی بیرون ملک منتقلی کے لیے فیملی کے افراد سے صلاح مشورہ کیا ہے اور ڈاکٹروں کے مشورے سے انہیں ایئر ایمبولینس پر یو اے ای منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔