برطانوی بادشاہ چارلس کی جلد دورۂ پاکستان میں اظہارِ دلچسپی

October 05, 2022

کراچی ( ٹی وی رپورٹ) برطانیہ کے بادشاہ چارلس نے پاکستان کا جلد دورہ کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ بادشاہ چارلس نےایشین کمیونٹی کے اعزاز میں ڈنردیا جس میں پاکستانی ہائی کمشنر سمیت نامورپاکستانی بھی شریک ہوئے۔ عشائیے کا اہتمام ایڈنبرا کے پیلس آف ہالی رُڈ میں کیا گیا تھا جس میں نامور ترین برٹش ایشیائی افراد مدعو تھے اور ان میں پاکستان کے ہائی کمشنر معظم احمد خان، لارڈ ضمیر چوہدری، انیل مسرت، سفیرعمومی ذیشان شاہ شامل تھے۔