بابر اعظم چاہیں گے تب ہی کھیلوں گا، شعیب ملک

October 05, 2022

ٖفائل فوٹو

پاکستان کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا کہ اگر بابراعظم چاہیں گے تب ہی مزید کرکٹ کھیلوں گا۔

شعیب ملک نے ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب پر کرکٹ پاکستان کو انٹرویو میں بتایا کہ میری کپتان بابراعظم سے بات کرتے ہیں۔

شعیب ملک نے کہا کہ’میں سمجھتا ہوں کہ جتنے بھی کرکٹرز پاکستان کے لیے کھیلتے ہیں وہ اتنا حق تو رکھتے ہیں کے کرکٹ بورڈ ایک بار ان سے پوچھے کہ ایک کھلاڑی اپنے مستقبل کے حوالے سے کیا چاہتا ہے اور اسے یہ بھی بتایا جائے کہ کرکٹ بورڈ اس سے کیا چاہتا ہے‘۔

اُنہوں نے بتایا کہ گزشتہ ورلڈ کپ کے دوران بابر اعظم نے مجھ سے پوچھا کہ کیا میں ابھی مزید کھیلنا چاہتا ہوں یاریٹائرمنٹ لینا چاہتا ہوں؟‘

اُنہوں نے بتایا کہ’بابر اعظم کے اس سوال پر میں نے کہا کہ ماضی میں اپنے ساتھ جو کچھ ہوا اس کو مدِنظر رکھتے ہوئے تو میں اب اور کرکٹ نہیں کھیلنا چاہتا‘۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ’میں بابر سے مزید یہ کہا کہ اگر آپ میری ذاتی رائے جاننا چاہتے ہوکہ میری فٹنس کیسی ہے اب اس قابل ہوں کہ مزید کھیل سکوں یا کوئی ایسا ڈر ہو کہ اب میں ٹیم میں شامل ہوکر بوجھ بن جاؤں گا تو ایس کچھ نہیں اور یہ آپ بھی جانتےہیں‘۔

شعیب ملک نے بتایا کہ’میں نے بابر سے کہا کہ اگر آپ چاہتے ہو میں مزید کھیلوں تو آپ مجھے بتاؤ، میں تیار ہوں بلکہ میں تو ہمیشہ سے ہی پاکستان کے لیے دستیاب رہا ہوں‘۔

انہوں نے بتایا کہ’تو میں نے بابر سے کہا کہ آپ مجھے بتائیں گے کہ میں سلیکٹڈ سیریز کھیلوں یا سلیکٹڈ میچز کا انتخاب کروں اور یہ بات آپ خود مجھے بتائیں بجائے اس کے کہ مجھے کوئی اور آکر کچھ کہے‘۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ’میری رائے جاننے کے بات بابر نے رضامندی کا اظہار کیا اور کہا کہ ٹھیک ہے پھر آپ ابھی کھیلیں اور میں آپ کو بالکل بتا دیا کروں گا کہ آپ کونسی سیریز کھیل رہے ہو‘۔

آل راؤنڈر نے کپتان بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ’ ہماری اس گفتگو کے بعد بابر نے مجھے بتایا بھی کہ میں بنگلہ دیش کے ساتھ سیریز کا حصّہ بنوں گا جبکہ ویسٹ انڈیز کے ساتھ سیریز مجھے نہیں کھیلنی بلکہ آرام کرنا چاہیے‘۔