افغانستان کے شہر کابل میں 2 بازاروں میں آگ لگ گئی.
افغان میڈیا کے مطابق کوٹ سانگی میں مارکیٹ میں لگی آگ قریب دوسری مارکیٹ تک پھیل گئی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پاک افغان کشیدگی سے متعلق ایران کے موقف پر اجلاس سے ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے خطاب کیا۔
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکروں کی جانب سے نامزد کردہ وزیراعظم سِباسٹیان لیکورنو دو الگ الگ عدم اعتماد کی تحریکوں کا سامنا کرنے کے باوجود اپنی حکومت برقرار رکھنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
انصاراللّٰہ کا کہنا ہے کہ میجر جنرل محمد عبدالکریم غمازی کے ساتھ ان کا بیٹا اور متعدد ساتھی بھی شہید ہوئے۔
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق پینل نے چٹاگانگ یونیورسٹی سینٹرل اسٹوڈنٹس یونین کے انتخابات میں نائب صدر، جنرل سیکریٹری سمیت 22 عہدوں پر تاریخی کامیابی حاصل کی۔
کینیا میں سابق وزیر اعظم رائلا اوڈنگا کی میت وصول کرنے کے لیے نیروبی ایئر پورٹ پر ہزاروں سوگوار پہنچ گئے، فلائٹ آپریشن کو مختصر طور پر معطل کیا گیا۔
انڈونیشیا چین سے جے-10 لڑاکا طیارے حاصل کرے گا، انڈونیشین وزیرِدفاع
چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ مشترکہ تحمل، مکمل اور دیرپا جنگ بندی پر عمل پیرا ممالک کی حمایت کرتے ہیں۔
اسرائیل کی جانب سے غزہ امن معاہدے کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے باوجود خلاف ورزیاں جاری ہیں۔
شہر کراچی کے علاقے افغان بستی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہیں۔
سابق برطانوی وزیرِاعظم بورس جانسن نے کہا کہ اسرائیل کو چاہیے کہ وہ فلسطینیوں کو اپنی زندگیاں اپنے طریقے سے گزارنے دے۔
امریکی صدر نے خفیہ ادارے سی آئی کو وینزویلا میں حساس آپرشین کا اختیار دے دیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی وزیرِ اعظم نرینڈر مودی نے اِنہیں روسی تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کروائی ہے جس پر بھارت کے بعد موسکو سے بھی مؤقف سامنے آ گیا۔
پیرو میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری، دارالحکومت لیما میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں متعداد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس کو یوکرین کے خلاف جنگ صرف ایک ہفتے میں جیت لینی چاہیے تھی لیکن طویل عرصے تک جاری رہنے والی اس جنگ نے روس کی طاقت اور حکمتِ عملی پر سوال اٹھا دیے ہیں۔
امریکی جیو لوجیکل سروے نے بتایا کہ انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میں 6 اعشاریہ 7 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔