افغانستان کے شہر کابل میں 2 بازاروں میں آگ لگ گئی.
افغان میڈیا کے مطابق کوٹ سانگی میں مارکیٹ میں لگی آگ قریب دوسری مارکیٹ تک پھیل گئی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
سوگوار خاندان نے اس بہیمانہ قتل پر بھرپور احتجاج کیا جبکہ حریت رہنما عبدالحمید لون نے خالد بٹ کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے۔
اسرائیل نے مغربی کنارے میں 19 نئی یہودی بستیوں کو قانونی حیثیت دے دی ہے۔
غزہ میں طوفان بائرن نے تباہی مچا دی ہے جہاں شدید بارشوں، تیز ہواؤں اور کمزور عمارتوں کے منہدم ہونے کے نتیجے میں کئی بچوں سمیت کم از کم 14 فلسطینی جاں بحق ہو گئے ہیں۔
کینیڈا کے شہر برامپٹن میں دو حریف ٹرک گروپس کے درمیان فائرنگ کے واقعے میں تین بھارتی نژاد ٹرک ڈرائیورز کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ایک ملزم تاحال فرار ہے۔
امریکا کی 20 ریاستوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے H-1B ویزا پر 100 ہزار ڈالر فیس عائد کرنے کے فیصلے کے خلاف وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا ہے۔
امریکی حکام کے مطابق کانفرنس میں 25 سے زائد ممالک کے نمائندے شریک ہوں گے۔
امریکی اسپیشل فورسز کا گزشتہ ماہ بحرہند میں چین سے ایران جانے والے جہاز پر چھاپہ مار کر دفاعی سامان ضبط کرلیا۔
فلسطین کے لیے اقوام متحدہ کی نماندہ خصوصی نے کہا ہے کہ غزہ پر بمباری کے لیے اسرائیل کو اسلحہ مہیا کرنے والے ممالک امریکی، جرمنی، برطانیہ اور اٹلی کو چاہیے کہ اب غزہ کی تعمیر نو پر خرچہ اٹھائیں۔
امریکا نے ایتھوپیا کے تارکین وطن کیلئے عارضی لیگل اسٹیٹس ختم کر دیا۔
ایران نے 2023ء کی نوبیل انعام یافتہ نرگس محمدی کو گرفتار کر لیا۔
روس نے یوکرین کی 2 بندرگاہوں پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 1 شخص زخمی ہوا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا تمام جھڑپیں روکنے پر متفق ہوگئے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا نے جمعہ سے تمام حملے روکنے پر اتفاق کیا ہے۔
ممبئی کے معروف انڈر ورلڈ ڈان حاجی مستان کی بیٹی حسین مستان مرزا نے اپنی شناخت حاصل کرنے کے لیے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی اور وزیرِ داخلہ امیت شاہ سے انصاف کی اپیل کر دی۔
ترک صدر رجب طیب اردوان کی ترکمانستان میں اجلاس کی سائیڈ لائن پر روسی صدر پیوٹن سے ملاقات ہوئی ہے۔
عراق کے سابق صدر بیرھم صالح کو اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کا نیا سربراہ مقرر کر دیا گیا۔
امریکی ریاست ٹیکساس میں 15 سالہ لڑکے نے اپنی گرل فرینڈ کی والدہ اور اس کے بہن بھائیوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔