• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی پالیسی نے خطے کے ڈائنامکس تبدیل کردیے ہیں، الجزیرہ

فوٹو: ایرانی میڈیا
فوٹو: ایرانی میڈیا 

غیر ملکی جریدے الجزیرہ نے اپنے تجزیے میں لکھا ہے کہ ایران بظاہر اپنی حکمت عملی تبدیل کر کے عالمی اقتصادی دباؤ بڑھانے کی پالیسی کی طرف جاتا نظر آرہا ہے۔

کیمبرج یونیورسٹی میں مشرق وسطیٰ کی سیاست کی پروفیسر روکسین فرمان کے مطابق خلیجی ملکوں پر حملے کر کے امریکا کو جنگ بند کرنے پر آمادہ کرنے کی ایرانی پالیسی کام کرتی نظر نہیں آرہی۔ لیکن ایرانی پالیسی نے خطے کے ڈائنامکس تبدیل کردیے ہیں۔

 ایران نے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ نہ صرف دنیا میں تیل کی قیمتوں کو کنٹرول کرسکتا ہے، بلکہ آبنائے ہُرمُز کی بندش سے آئل ٹینکرز کی نقل و حرکت کو روک سکتا ہے۔

روکیسن فرمان نے کہا کہ ایران کی جانب سے متحدہ عرب امارات کی فجیرہ پورٹ پر حملہ ہوچکا، ایران کا اگلا ممکنہ ہدف سعودی عرب سے بحیرہ احمر جانے والی تیل کی پائپ لائنیں ہوسکتی ہیں۔

روکسین فرمان نے کہا کہ سعودی پائپ لائنوں پر حملوں کا امکان بہت قوی ہے، کیوں کہ اب خلیج پر حملہ اصل ہدف نہیں بلکہ اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ خلیج اور دنیا میں جنم لینے والے اس درد کو واشنگٹن میں وہاں کی اسٹاک مارکیٹ اور پمپس پر محسوس کیا جاتا رہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید