ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 150 روپے کی کمی

October 05, 2022

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 150 روپے کم ہوئی ہے

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 150 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 48 ہزار 300 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 129 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 27 ہزار 143 روپے ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 709 ڈالر فی اونس ہے۔