پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 260 پوائنٹس کا اضافہ

October 05, 2022

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔100 انڈیکس 260 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 611 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 318 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

حصص بازار میں آج 63 کروڑ شیئرز کے سودے 10 ارب 52 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔

پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 33 ارب روپے اضافے سے 6 ہزار 817 ارب روپے ہے۔