• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کیساتھ جو ہورہا ہے اسکا کوئی جواز نہیں، سعد رفیق

لاہور (نیوزایجنسی) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے جو ہمارے ساتھ کیا، وہی آج ان کے ساتھ ہو رہا ہے ، جو ہمارے ساتھ ہوا اس کا کوئی جواز نہیں تھا، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ جو ہو رہا ہے ، اس کا بھی کوئی جواز نہیں، مہربانی کر کے کسی کو غدار بنانے کا کام بند کیا جائے، انہوں نے ملکی سیاسی جماعتوں سے بددلی اور مایوسی کا اظہار کردیا۔ لاہور میں کانفرنس سے خطاب میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ملک آئین کے بغیر نہیں چلایا جا سکتا، پاکستان کو ہم نے خود برباد کیا، سیاستدان برابر کے ذمے دار ہیں۔

اہم خبریں سے مزید