وزیر اعلیٰ بلوچستان سے پارٹی، اپوزیشن ناراض، تبدیلی کی ہوائیں چل پڑیں

October 06, 2022

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) اسلام آباد کی سیاسی نشست میں بلوچستان کے منتخب نمائندے موجود تھے سیاسی صورت حال کے ساتھ بلوچستان میں حکومت کے حالات کا ر، گورننس کے مسائل ،سیلاب متاثرین کی بحالی اور سکیورٹی امور پر بات چل رہی تھی ، وزیر اعلیٰ قدو س بزنجو اور جام کمال کی ملاقات خصوصیت کے ساتھ زیر بحث رہی ،اس ملاقات پرایک دلچسپ تبصرہ سامنے آیا کہ فرینڈ لی اپوزیشن وزیر اعلیٰ سے ناراض ہے اور دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بلوچستان میں ایک مرتبہ پھر تبدیلی کی ہوا ئیں چلنے لگی ہیں۔