یہ تصویر بنوانے سے پہلے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے کپتانوں نے کیا کِیا؟

October 06, 2022

فوٹو بشکریہ پی سی بی

گزشتہ روز پاکستان، نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کے درمیان کل سے شروع ہونے والی تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی گئی تھی۔

اس دوران مختلف مقامات پر تینوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کے ہمراہ تصاویر بنوائی تھیں۔

اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں فوٹو سیشن سے قبل کے لمحات کو دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرافی کی رونمائی سے قبل پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے بہت ہی خوشگوار موڈ میں ہاتھ ملا کر اور گلے لگ کر ملاقات کی۔

ویڈیو میں مختلف مقامات پر دونوں کپتانوں کو گفتگو کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں تینوں ٹیموں کے کپتانوں کو مختلف مقامات پر لے جاتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے جہاں ٹرافی کے ہمراہ ان کا فوٹو شوٹ کیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان، نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کے درمیان سہہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز 7 سے 14 اکتوبر تک کرائسٹ چرچ میں کھیلی جائے گی۔

سیریز میں پاکستان اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گا۔