کیا محمد رضوان کی ٹی 20 میں پہلی پوزیشن خطرے میں ہے؟

October 06, 2022

فوٹو: سوشل میڈیا

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

دنیائے کرکٹ کے دو حریف ملکوں کے بیٹرز کے درمیان پہلی پوزیشن کے لیے جنگ شروع ہو گئی ہے۔

سرحد کے اس طرف محمد رضوان مسلسل پرفارم کر رہے ہیں تو دوسری جانب بھارتی بیٹر سوریا کمار یادیو بھی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

سوریا کمار یادیو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے پوائنٹ ٹیبل پر محمد رضوان سے 16 پوائنٹس پیچھے ہیں۔

اس وقت آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے پوائنٹ ٹیبل پر محمد رضوان 854 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ سوریا کمار یادیو 838 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔