انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پلئیر آف دی منتھ کے لئے نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا۔
پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو پلئیر آف دی منتھ کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔
آسٹریلیا کے کیمرون گرین اور بھارت کے اکسر پٹیل بھی نامزدگیوں میں شامل ہیں۔
آئی سی سی ویمن پلئیر آف دی منتھ میں بھارت کی ہرمن پریت کور اور سمرتی مندھنا کو نامزد کیا گیا ہے۔
بنگلادیش کی نگار سلطانہ بھی آئی سی سی ویمن پلئیر آف دی منتھ کے لئے نامزد ہوئی ہیں۔